Time 07 جنوری ، 2023
کھیل

'لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر ختم'، رمیز راجا کا پرانا بیان وائرل، صارفین کے تبصرے

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی/ فائل فوٹو
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ دکھانے پر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جس پر صارفین داد دیے بنا نہ رہ سکے تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ایک بیان خاصہ وائرل ہے۔

گزشتہ برس ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا تھا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بیٹر موجود ہے، لگتا ہے سرفراز کا کیرئیر اب ختم ہوگیا ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

رمیز راجا کے اس پرانے بیان پر سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور ساتھ ہی سابق چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بنائی جارہی ہیں جب کہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری سے ٹیم کی ضرورت بھی پوری ہوگئی اور رمیز راجہ کو خود بخود جواب بھی مل گیا۔

کچھ تبصرے اور میمز دیکھیں:

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے پہلی اننگ میں 86 اور دوسری اننگ میں 53 رنز بنائے تھے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے 78 اور دوسری اننگ میں 118 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز برابری پر ختم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :