کھیل
Time 07 جنوری ، 2023

سرفراز کی شاندار پرفارمنس پر رضوان نے کیا پیغام جاری کیا؟

سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ فوٹو فائل
سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کم بیک پر ساتھی وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں 3 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کی، سرفراز ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ان ہی کے حصے میں آیا۔

شاندار پرفارمنس پر قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز احمد کو داد دی گئی اور ان کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات بھی جاری کیے گئے۔

سرفراز احمد کو بہترین پرفارمنس پر داد دینے والوں میں ایک نام قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بھی ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا حصہ تو تھے لیکن انہیں آرام دیکر سرفراز کو پلیئنگ الیون میں موقع فراہم کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا سیفی بھائی ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی آپ نے، یہ سب اللہ پر یقین اور محنت کی وجہ سے ہے۔

رضوان نے مزید لکھا کہ مجھے سیفی بھائی کے مین آف دی سیریز لینے پر ایسے ہی خوشی ہے جیسے یہ مجھے ملا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ خوشی ہے، خوش رہیں سیفی بھائی۔


مزید خبریں :