07 جنوری ، 2023
برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘ میں لکھا ہےکہ ان کے والدکنگ چارلس نے ایک موقع پر مذاق اڑایا کہ وہ شاید میرے حقیقی والد نہیں ہیں۔
شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے تاہم اس میں شائع شاہی خاندان کے بارے میں متعدد سنسنی خیز دعوے پہلے ہی سے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔
شہزادہ ہیری کی سوانح عمری سے ایک اور اقتباس سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہیری نے’اسپیئر‘ میں اپنے والد چارلس کی حس مزاح کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہزادہ ہیری نے لکھا ہےکہ ان کے والد چارلس نے 'جو اب بادشاہ بن چکے ہیں' ایک موقع پر مجھےکہا کہ اُنہیں لگتا ہےکہ وہ شاید میرے حقیقی والد نہیں، جس کےبعد یہ مذاق، افواہ بن کر طویل عرصے تک گردش کرتا رہا۔
ہیری نےکتاب میں مزید لکھا ہےکہ انہوں نے اور ولیم نے اپنے والد سےکمیلاسے شادی نہ کرنےکی درخواست کی کیونکہ انھیں خوف تھا کہ وہ ایک بری سوتیلی ماں بنیں گی۔
خیال رہے کہ شاہی خاندان اور ذاتی زندگی سے متعلق ہیری کے غیر معمولی دعوؤں سے بھرپور یہ کتاب 10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔