09 جنوری ، 2023
بھارتی سنگر اور ریپر ہنی سنگھ نے متنازع اداکارہ عرفی جاوید کو بہادر اور بے خوف قرار دیا۔
ہنی سنگھ ان دنوں اپنے نئے گانے کی پروموشن میں مصروف ہیں جس دوران ایک انٹرویو میں گلوکار ہنی سنگھ اداکارہ عرفی جاوید کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ عرفی جاوید بہادر اور بے خوف لڑکی ہے جو اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارتی ہے، میرا خیال ہے کہ بھارت کی تمام لڑکیوں کو عرفی سے سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں ، میرا خیال ہے کہ انسان کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ جو کرنا چاہے بغیر شرم اور جھجھک کے بغیر کلاس ، فیملی اور مذہب کی بندشوں کے کر گزرے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عرفی کو ان کے بولڈ لکس کی وجہ سے مداحوں حتیٰ کہ سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
اس سے قبل بی جے پی رہنما چترا واگھ نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کے ردعمل کے طور پر عرفی نے ناقدین کو خودکشی کی دھمکی دے ڈالی تھی۔