کھیل
Time 09 جنوری ، 2023

شاہین نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں

فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے— فوٹو: فائل
فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے— فوٹو: فائل

فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں۔ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی کی مختصر ملاقات ہوئی۔

دونوں بالرز تقریباً 15 منٹ تک محو گفتگو رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس نے شاہین شاہ آفریدی کو ری رہیب بہتر کرنے کی ٹپس دیں۔

قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی فل ردھم سے بولنگ کرتے رہے مگر ٹارگٹ اچیو نہیں کرپائے، شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کیلئے 22 سے 24 بالز کرائیں۔

ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ہمراہ بولنگ کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔

مزید خبریں :