Time 10 جنوری ، 2023
کھیل

اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں اپنا بھی کردار ہوتا ہے: فخر زمان

جو پلان بنایا تھا کہ اس کے مطابق بیٹنگ کی، کوشش ہوگی اس پرفارمنس کو اگلے دو میچز میں بھی برقرار رکھوں: فخرزمان — فوٹو: ٹوئٹر
جو پلان بنایا تھا کہ اس کے مطابق بیٹنگ کی، کوشش ہوگی اس پرفارمنس کو اگلے دو میچز میں بھی برقرار رکھوں: فخرزمان — فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں اپنا بھی کردار ہوتا ہے ۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے کی نمبر  ون ٹیم ہے اس کو پہلے میچ میں شکست دے کر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں وہ نتائج نہیں ملے جس کی ہم توقع کر رہے تھے لیکن ون ڈے سیریز کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔

فخر زمان نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے کیوی ٹیم بڑا اسکور نہیں کرسکی جس کی وجہ سے ہم نے بھی زیادہ چانس نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ  جو پلان بنایا تھا کہ اس کے مطابق بیٹنگ کی، کوشش ہوگی اس پرفارمنس کو اگلے دو میچز میں بھی برقرار رکھوں۔

فخر زمان نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند زیادہ بریک ہو رہی تھی لیکن بڑا اسکور نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔

فخر زمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتی ہے اگر  اسی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے رہیں۔

مزید خبریں :