دنیا
Time 10 جنوری ، 2023

اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی

اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا، پولیس پرچم اتار لے: اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کا اعلان— فوٹو: فائل
اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا، پولیس پرچم اتار لے: اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کا اعلان— فوٹو: فائل

اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی۔

اسرائیل نے فلسطین کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام اٹھایا ہے اور عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگا دی ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیل کےخلاف اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی کیلئے علامتی پرچم لہرانے پرپابندی ہوگی اور اسرائیل مخالف عناصر کے ریاستی یا ان کی دہشت گرد تنظیم کے پرچم سرکاری اداروں پر لگانے کی پابندی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے، اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر نے پولیس کو عوامی مقامات پر لگے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ ایتمار بن گویر وہی اسرائیلی وزیر ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

مزید خبریں :