11 جنوری ، 2023
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہنچنے کی ہدایت دے دی۔
15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہچنے کی ہدایت کردی جب کہ الیکشن کمشنر سندھ نے سکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا ہے۔
15 جنوری کو کراچی ڈویژن کے7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز میں انتخابات ہوں گے اور 25 ٹاؤن کے 246 یوسیزکے984 وارڈزپر ووٹنگ ہوگی۔
کراچی کے ضلع وسطی کے 360،کورنگی کے 318،جنوبی کے224، غربی کے111، ملیر کے 119 اور کیماڑی کے 164 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ رینجرز کوئیک ریسپانس فورس کےطورپرعلاقوں میں موجود رہے گی۔