Geo News
Geo News

کاروبار
11 دسمبر ، 2012

اوگرا کی یکم جنوری سیگیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش

اوگرا کی یکم جنوری سیگیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش

اسلام آباد…اوگرا نے یکم جنوری سے گھریلو صارفین سمیت سی این جی ، بجلی گھروں ، کھاد کارخانوں اور صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سفارش کر دی۔جیو نیوز نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سفارشات کی کاپی حاصل کرلی۔100یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کے لیے گیس6 روپے 14 پیسے، 300یونٹ تک کیلیے12 روپے 28 پیسے اور 300 یونٹ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف 30 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ سکتا ہے۔ مساجد،گرجا گھروں اور مدارس کے لیے بھی 30 روپے سے 430 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو تک گیس مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔آرمی میس،نجی تعلیمی اداروں،سرکاری و نیم سرکاری دفاتراور ہسپتالوں کے لیے بھی گیس مہنگی ہوجائے گی۔ کمرشل صارفین کے لیے گیس48 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی سفارش ہے۔ تندوروں کیلیے گیس کی قیمت میں 6 روپے سے 48 روپے، برف کارخانوں کے 48 روپے،اور صنعتو ں کے لیے39 روپے 38 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سی این جی کے لیے گیس51 روپے 87 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوسکتی ہے۔سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس 59روپے، جب کہ کھاد کارخانوں کے لیے 9 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوسکتی ہے۔سرکاری اور نجی بجلی گھروں کے لیے گیس 39روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :