Time 12 جنوری ، 2023
دنیا

چین: نئے قمری سال کی چھٹیوں میں کورونا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جس دوران اندرون ملک سفر بڑھنے پر وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگا: خبر ایجنسی/ فائل فوٹو
چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جس دوران اندرون ملک سفر بڑھنے پر وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگا: خبر ایجنسی/ فائل فوٹو

چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں میں کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جس دوران اندرون ملک سفر بڑھنے پر وائرس پر قابوپانا مشکل ہوگا۔

خبر ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں میں آبائی علاقوں کا رخ کرنے والے چینی شہری بزرگ رشتہ داروں میں وائرس کے پھیلنے سے خوفزدہ ہیں اور اسی پر چینی طبی ماہرین نے بھی  بزرگ شہریوں سے میل جول سے گریز  کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیمانے اور شدت کے بارے میں واضح معلومات نہ دینے پر چین کو تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :