11 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…سید یوسف رضا گیلانی عدنان خواجہ کی ایم ڈی او جی ڈی سی ایل تعیناتی کے کیس میں نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہیں ہوئے۔نیب ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیر اعظم کے پیش نہ ہونے کے معاملے کے بارے میں عدالت کوآگاہ کردیاجائے گا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں میڑک پاس عدنان خواجہ کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کانوٹس لیا تو عدنان خواجہ کو ان کے عہدے سے سبک دوش کردیاگیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پیش نہ ہونے کے معاملے پرعدالت کی ہدایات کی روشنی میں مزیدکارروائی کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم کودوبارہ نوٹس دینے سمیت دیگرآپشن بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔