پاکستان
Time 12 جنوری ، 2023

ق لیگ کے ارکان نے کس شرط پر پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دیا تھا؟

ق لیگ کےارکان نے پرویز الہیٰ سے کہا ہم ووٹ دیں اور آپ اسمبلی تحلیل کردیں، یہ مناسب نہیں، ق لیگ ارکان نے کہا ہم بڑی مشکل سے ووٹ لے کر اسمبلی پہنچے ہیں— فوٹو: فائل
ق لیگ کےارکان نے پرویز الہیٰ سے کہا ہم ووٹ دیں اور آپ اسمبلی تحلیل کردیں، یہ مناسب نہیں، ق لیگ ارکان نے کہا ہم بڑی مشکل سے ووٹ لے کر اسمبلی پہنچے ہیں— فوٹو: فائل

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر  گزشتہ رات پرویز الہٰی اورق لیگ کےارکان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنےکی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا، ق لیگ کےارکان نے پرویز الہیٰ سے کہا ہم ووٹ دیں اور آپ اسمبلی تحلیل کردیں، یہ مناسب نہیں،  ق لیگ ارکان نے کہا ہم بڑی مشکل سے ووٹ  لے کر اسمبلی  پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگی ارکان نے پرویز الہٰی سےکہا کہ  آپ وعدہ کرتے ہیں تو ہم ووٹ دیں گے، اسمبلی تحلیل ہوئی تو جاری ترقیاتی کام رک جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ممبران نے  اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے وعدے کے بعد پرویز الہٰی کو ووٹ دیا،حافظ عمار یاسر بھی یقین دہانی کے بعد ووٹ دینے پنجاب اسمبلی پہنچے۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ شب پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے اور  وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

تاہم تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

مزید خبریں :