12 جنوری ، 2023
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموارکرنےکی کوشش شروع کردی۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینےکی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ شاہ محمود، فواد چوہدری، اسد عمر اور دیگر رہنما استفعوں کی منظوری کی حکمت عملی تیارکریں گے،
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کریں گے، اسپیکر کے سامنے ممبران پیش ہوکر استفعوں کی منظوری کا مطالبہ رکھیں گے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق قومی اسمبلی میں استعفوں کی منظوری سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت ہوگی۔