21 فروری ، 2012
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ 25 اور 26 فروری کو بسنت منائی جارہی ہے یا نہیں۔عدالت نے یہ حکم بسنت پر پابندی لگانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔درخواست گزار علم دین ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو کہا کہ بسنت ہندوانہ تہوار ہے اور اس سے معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس مرتبہ پھر 25 اور 26 فروری کو بسنت منائی جارہی ہے۔عدالت اس کا سخت نوٹس لے اورپتنگ بازی کو روکتے ہوئے اس کے خلاف کریک ڈاوٴن کا حکم دے۔عدالت نے سماعت کے بعد ڈی سی او لاہور سے 24 فروری کے لئے جواب طلب کرلیا۔