Time 16 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں آج رات بھی شدید سردی پڑے گی

23 یا 24 جنوری سے شدید سردی کی لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/فوٹوفائل
23 یا 24 جنوری سے شدید سردی کی لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/فوٹوفائل

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کاروں نے شہر قائد میں کل سے سردی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  آج رات بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہ سکتے ہیں جبکہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار  کے  مطابق 18 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوگا،  اس دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئےگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 23 یا 24 جنوری سے شدید سردی کی لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اس دوران  کراچی میں ایک بار پھر سردی میں  اضافہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :