12 دسمبر ، 2012
شیخوپورہ …شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے،مرنے والے دونوں ڈاکووٴں کو بینک ڈکیتی کے دوران ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں ڈاکووٴں کوا یک روز قبل اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر ایک نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران بینک عملے اور لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، جن کی شناخت علاقہ غیر کے رہائشی عید محمد خان اور سعید خان کے ناموں سے ہوئی تھی۔پولیس آج الصبح دونوں ڈاکووٴں کو اُن کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ لاہور روڈ ہاوٴسنگ اسکیم کے قریب گھات لگائے ساتھی ڈاکووٴں نے اچانک فائرنگ کرکے دونوں ڈاکووٴں کو ہلاک کر دیا۔ ڈاکووٴں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔