Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

سب سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن جیت کو تسلیم کیا جائے: حافظ نعیم

میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، 94 یوسیز میں کامیابی کے ثبوت ہیں،8 سے 10سیٹوں پرتنازع ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو
 میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، 94 یوسیز میں کامیابی کے ثبوت ہیں،8 سے 10سیٹوں پرتنازع ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی/ فائل فوٹو

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تمام جماعتوں سے بات چیت کی مشروط پیشکش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہے مگر پہلے جو جیتا ہے اسے تو جیتا ہوا تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، 94 یوسیز میں کامیابی کے ثبوت ہیں،8 سے 10سیٹوں پرتنازع ہے، جس ڈی آر او کے دفتر میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی وہاں دھرنا دیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےنتائج درست نہ کیےتوہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں سےفیصلہ کرا لیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جب کہ سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں :