12 دسمبر ، 2012
واشنگٹن…برطانیہ کے بینک ایچ ایس بی سی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تحت امریکی حکام کو ایک ارب نوے کروڑڈالر جرمانہ اداکرنے پررضامندی ظاہرکردی ہے۔یہ کسی بینک کی جانب سے اداکیاجانے والا اب تک کاسب سے بڑاجرمانہ ہوگا۔ امریکی سینیٹ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بینک پرالزام عائدکیاگیاتھا کہ میکسیکو اورامریکا میں بینک کے اکاوٴنٹس کو منشیات کا دھندا کرنے والے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کررہے تھیاوربینک نے ایران سمیت ان ممالک کی دولت منتقل اور جمع کرنے میں مدد کی جن پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔جس کے بعد بینک نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے ہاں منی لانڈرنگ پر کنٹرول کرنے کا نظام اچھا نہیں ہے۔بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ اس نے مالی جرائم میں ملوث ممالک میں اپنے کاروبارکومحدودکرنے کیلئے اصلاحی اقدامات کیے ہیں۔