Time 17 جنوری ، 2023
پاکستان

’کیسا لگا سرپرائز‘: لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی آئی پر طنز

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے— فوٹو: فائل
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے— فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

اس معاملے پر ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر طنز کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عطا تارڑ نے لکھا کہ ’سرپرائز کیسا لگا؟ ہم آرہے ہیں مشاورت کرنے، یہ لو مشاورت۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

لاہور میں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، نگران سیٹ اپ کے لیے قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں، ہم اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض سے مل کر نگران سیٹ اپ بنالیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر اپنی پارٹی میں شامل کریں گے۔

مزید خبریں :