17 جنوری ، 2023
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کے پی غلام علی کو موصول ہوگئی۔
کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔
تاہم سمری موصول ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کروں گا۔