Time 17 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے متعلق پریانکا چوپڑا کا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا  پاکستانی فلم جوائے لینڈ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ 

فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

فلم  جوائے لینڈ کو دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر ایوارڈکے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جوائےلینڈکوبہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیاگیا۔

تاہم اب پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ' جوائے لینڈ  مزیدار فلم ہے، فلم کی ٹیم کو مبارک باد جس نے ایسی کہانی کو زندہ کیا'۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نےکہا کہ اس فلم کو دیکھنا ضروری ہے، اس کے علاوہ ساتھ ہی پریانکا نے فلم کے اداکار اور ٹیم کو ٹیگ بھی کیا۔


مزید خبریں :