ویڈیو: رنگوں کی بہترین پہچان، طوطے نے کمال کردیا

طوطے  اپنی خوبصورتی بلکہ ذہانت کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، خوبصورت سے  یہ پرندے نہ صرف  جلد ہی  انسانی زبان سیکھ لیتے ہیں  بلکہ اپنی شرارتوں سے بھی  باآسانی دل جیت لیتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طوطے کو رنگوں کی بہترین پہچان  کرتے دیکھا جاسکتاہے، ویڈیو  میں  طوطے کو اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف رنگوں کی پہچان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطے کے مالک کی جانب سے طوطے کیلئے مختلف رنگوں کی بالز  رکھی ہوئی ہیں اور کچھ دوری پر -اسی سے مماثلت رکھنے والے رنگوں کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں آگے  دیکھا جاسکتا ہے  طوطا ہر بال کو اٹھا کر درست رنگ کے ڈبے میں ڈال رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر طوطے نے اپنی رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت سے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے طوطے کی اس ویڈیو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔ 

مزید خبریں :