کھیل
Time 18 جنوری ، 2023

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی: بھارتی کرکٹر کا گھر سج گیا، ویڈیو وائرل

دونوں کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جب کہ ان کی شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی__فوٹو: فائل
دونوں کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جب کہ ان کی شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی__فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز بس کچھ دنوں میں ہی ہونے والا ہے۔

دونوں کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جب کہ ان کی شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے کے ایل راہول کے گھر کی متعدد ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر کے گھر کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی جب کہ دیگر تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوجائے گا۔

کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں، کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑی آئندہ برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔

شادی کی تقریب میں دوستوں ، رشتے داروں کے ساتھ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

مزید خبریں :