Time 19 جنوری ، 2023
پاکستان

ناصر کھوسہ اور احسن بھون کی معذرت، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ لٹک گیا

ہم نے غیر جانبدار شخصیات کےنام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کاخواب پورانہیں ہوگا: پرویز الٰہی/ فائل فوٹو
ہم نے غیر جانبدار شخصیات کےنام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کاخواب پورانہیں ہوگا: پرویز الٰہی/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ٹیڑھی کھیر بن گیا ہے، جہاں تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نصیر احمد خان، احمد نواز سکھیرا اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیے  ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کےنام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کاخواب پورانہیں ہوگا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے  جب کہ ناصر سعید کھوسہ اور احسن بھون نے نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

مزید خبریں :