کھیل
Time 19 جنوری ، 2023

میسی اور رونالڈو کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ روپے میں فروخت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ روپے میں فروخت ہوگیا۔

دنیائے فٹبال کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو آج سعودی عرب میں ایک دوستانہ میچ کھیلیں رہے ہیں، یہ مقابلہ میسی کے کلب پیرس سینٹ جرمین اور حال ہی میں رونالڈو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے والے النصر  اور الحلال کلب کے کھلاڑیوں (آل اسٹار الیون) کے  درمیان ریاض میں کھیلا جائے گا۔

ہے تو یہ ایک دوستانہ میچ لیکن اس میچ کو اس وجہ سے اہمیت دی جارہی ہے کہ رونالڈو اور میسی پہلی بار سعودی سرزمین پر ایک ساتھ میچ کھیلیں گے۔

نمائشی میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اس میچ کے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا جس کی رقم چیریٹی کی جائے گی۔

اس خصوصی ٹکٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اسے خریدنے والا کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنا سکے گا جبکہ اسے لاکر روم تک بھی رسائی ہوگی۔ 

خصوصی ٹکٹ کی نیلامی 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز سے شروع ہوئی جو دیکھتے دیکھتے  26 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے تاجر  مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں اس خصوصی ٹکٹ کو خرید لیا۔

مزید خبریں :