کھیل
Time 15 جنوری ، 2023

کیا رونالڈو کے بعد میسی بھی سعودی کلب جوائن کر رہے ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر جوائن کرنے کے بعد اب ارجنٹائن کے سپر اسٹار اور حال ہی میں فیفا ورلڈکپ جیتنے والے لیونل میسی کا بھی جلد سعودی کلب جوائن کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الحلال لیونل میسی کو سالانہ 35 کروڑ ڈالرز میں معاہدے کی پیشکش کرنے جارہا ہے جبکہ سعودیہ کاہی کلب الاتحاد بھی میسی سے معاہدے کا خواہش مند ہے۔

میسی ابھی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کی جانب سےکھیلتے ہیں لیکن ان کا یہ معاہدہ رواں سیزن کے بعد ختم ہوجائے گا اور امید کی جارہی ہے کہ سعودی کلبز کی جانب سے انہیں معاہدے کی پیشکش کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق میسی پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ مزید معاہدے کے لیے تیار نہیں ہیں۔  

واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعدکرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا،النصر رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب  یونان اور مصر کے ساتھ2030 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے بِڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اگر رونالڈو کے بعد میسی بھی سعودی کلب سے معاہدہ کرلیتے ہیں تو  دنیائے فٹبال کے دو  بہترین کھلاڑیوں کا سعودی کلب میں کھیلنے سے سعودیہ کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔  

مزید خبریں :