Time 19 جنوری ، 2023
پاکستان

شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں— فوٹو: فائل
شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا۔

 ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت  ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے  لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا  تشدد نہ ہو۔

  خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز  پہلے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔


مزید خبریں :