20 جنوری ، 2023
ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ اب مزید ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کرد ے گی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اسی طرح ملازمین کو امریکا اور یگر دفاتر سے نکالا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کپمنی کے مجموعی ملازمین کی تعداد 2 ہزار سے بھی کم رہ جائے گی۔
واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی اپنےملازمین کو نہیں نکال رہی، یہ عمل ایمازون اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز ہی مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے،ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ 1.2 ارب ڈالرز بچانے میں مدد مل سکے۔
خیال رہے کہ اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیاء آن نیلامی کیلئے پیش کر دی ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر بینک کرپٹ میں ہوجائے۔
حال ہی میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔