20 جنوری ، 2023
بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی جس کے لیے تقریبات کا آغاز کل سے ہو جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب کیلئے کسی عالیشان وینیو کے بجائے سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں قائم بنگلے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اب شادی سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا اپنی شادی اور سات پھیروں کی تقریب کے لیے زیادہ شورشرابا نہیں چاہتیں اسی لیے سنیل شیٹی نے بیٹی اور داماد کو خوش کرنے کے لیے شادی کی تقریب اپنے کھنڈالا بنگلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی: بھارتی میڈیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔
دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے شیٹی خاندان کا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رات یاد رکھنے والی رات ہوگی جس کا ہمیں بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا پر اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے علاوہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا نام سامنے آیا ہے۔