پاکستان
Time 20 جنوری ، 2023

روس سے سستے تیل کی خریداری پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: ایاز صادق

ہمیں کسی ملک کے مقابلے میں زیادہ نہیں مگر اچھا ڈسکاؤنٹ ملے گا، تجارت کس کرنسی میں ہوگی ابھی یہ طے ہونا باقی ہے: وفاقی وزیر— فوٹو: فائل
ہمیں کسی ملک کے مقابلے میں زیادہ نہیں مگر اچھا ڈسکاؤنٹ ملے گا، تجارت کس کرنسی میں ہوگی ابھی یہ طے ہونا باقی ہے: وفاقی وزیر— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر معاشی امور ایاز صادق کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ  ہو سکتا ہے 10 دن میں چیزیں فائنل ہوں یا مہینے میں ہوں، کٹ آف ڈیٹ مارچ ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ ہمیں کسی ملک کے مقابلے میں زیادہ نہیں مگر اچھا ڈسکاؤنٹ ملے گا،  تجارت کس کرنسی میں ہوگی ابھی یہ طے ہونا باقی ہے۔

خیال رہے کہ آج روس اور پاکستان کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد گفتگو میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل کی خریداری اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن سے متعلق اسٹرکچرکو مارچ میں حتمی شکل دی جائےگی، ہم مارچ میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنا شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال پاکستان کو دینے کے لیے روس کے پاس ایل این جی نہیں ہے،پاکستان روس سےاپنی مجموعی ضرورت کا 35فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :