پاکستان
Time 20 جنوری ، 2023

پاکستان روس کیساتھ تیل خریداری ڈالر میں بھی کرسکتا ہے، مصدق ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے روس کے ساتھ تمام بنیادی چیزوں کو طے کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کے فیصلے کے بعد مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بینیفشل ٹرم پر معاہدہ کر رہے ہیں، مارچ تک روس کے ساتھ تیل معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے پاکستان کو بھی رعایت ملے گی، مارچ تک معاہدہ کرنے کا مقصد فوری خام تیل درآمد کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی حکام تیل کی رعایتی قیمتوں کو ظاہرنہیں کرتے،روس سے ہمارا ٹارگٹ 35 فیصد خام تیل خریدنا ہے، پاکستان روس کے ساتھ تیل خریداری ڈالر میں بھی کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :