21 جنوری ، 2023
لاہور کے علاقے ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پرساتھیوں کے تشدد کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشےسے منع کرنے پرطالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی تھی۔
اب اس واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زنانہ لاہور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی کو 3 دنوں میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے طالبہ پر تشدد کرنے والی 3 طالبات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔