کھیل
Time 21 جنوری ، 2023

’میں مدینے چلا‘، بیٹے کو کندھے پر بٹھائے سرفراز کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔

سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کو کھندے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔

سرفراز اور ان کا بیٹا عبداللہ نعت رسول مقبول ﷺ ’میں مدینے چلا‘ بھی پڑھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز اور ان کے صاحبزادے شہرِ مدینہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے نعت پڑھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں۔ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد مختلف انٹرویوز  میں خود سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں نے اس حوالے سے گفتگو کی تھی۔

2017 کے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل سے قبل سرفراز احمد کی لندن کی سڑکوں پر بیٹے کے ہمراہ ٹہلنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں قومی کپتان بیٹے کو پرام پر ٹہلاتے ہوئے نعت پڑھ رہے تھے۔

بعد ازاں رمضان ٹرانسمیشن میں بھی سرفراز احمد کو مختلف چینلز پر نعت خوانی کرتے دیکھا گیا۔ 

مزید خبریں :