Time 22 جنوری ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ کی حلف برداری کیلئےگورنر پنجاب کو خط لکھ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی حلف برداری کے لیےگورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ کردیا ہے، محسن نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ محسن نقوی کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔


مزید خبریں :