پاکستان
21 فروری ، 2012

مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پرچیف جسٹس کا پولیس پر اظہاربرہمی

 مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پرچیف جسٹس کا پولیس پر اظہاربرہمی

لاہور…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اوراعلیٰ پولیس حکام کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیاہے۔شبنم بریال ایڈوکیٹ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پولیس پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ مقدمات کے چالان پیش کیوں نہیں کرتے ہوئے ، تم لوگوں نے کیا تماشا بنا رکھا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں جیل بھیج دوں تو پتاچلے قیدیوں کو کن پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے۔چیف جسٹس نیشبنم بریال ایڈووکیٹ کے قتل کا 8 ماہ سے چالان پیش نہ کرنے پر سخت نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے اس موقع پر چالان پیش نہ کیے جانی والے پنجاب کے تمام قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلیں اورڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو حکم دیا کہپنجاب سے قیدیوں کو بسوں میں بھر کر لاوٴ، عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو کل طلب کرلیا۔

مزید خبریں :