نیپرا نے ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے رپورٹ طلب کر لی ہے: نیپرا۔ فوٹو فائل
بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے رپورٹ طلب کر لی ہے: نیپرا۔ فوٹو فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں آج ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانے کر چکے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نیپرا مسلسل ہدایات، سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا فالٹ نہیں ہوا، اگلے 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی بحال ہو جائے گی۔

مزید خبریں :