Geo News
Geo News

Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل پر برہمی کا اظہار، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم

9گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے— فوٹو
9گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے— فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

شہباز شریف نے بریک ڈاؤن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

خیال رہے کہ 9گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔