Time 24 جنوری ، 2023
پاکستان

گھوٹکی: پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو
کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

گھوٹکی: اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کےخلاف پولیس  کی کارروائی میں 16 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او اخترفاروق کے مطابق کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو  بازیاب کرایا گیا ہے جب کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے پولیس کیلئے جدید ہتھیار خریدنے کیلئے رجوع کیا ہے۔

ہتھیاروں میں ڈرون، بکتربند اور فائر پاور والے ہتھیار شامل ہونگے، اس کے علاوہ سندھ پولیس مشرقی یورپ کے ملک آرمینیا سے بھی جدید رائفلز  اور اندھیرے میں کارگرجدید دوربینوں اور کمانڈاینڈکنٹرول وہیکلز کی بھی خریداری کررہی ہے۔

مزید خبریں :