24 جنوری ، 2023
چین کے شہر موہے میں اس وقت خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال میں واقع شہر موہے میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے جس نے نظامِ زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح شہر کی سرد ترین صبح کے طور پر ریکارڈ کی گئی جس کا درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب کہ اس سے قبل شہر میں 54 برس پہلے 1969 میں منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اب تک سب سے زیادہ منفی درجہ حرارت 58 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2009 میں شہر جنہے کا تھا۔