24 جنوری ، 2023
گٹکا کھانے والوں کا سب سے اہم مسئلہ اس گٹکے کو تھوکنے کا ہوتا ہے جس کےلیے وہ جگہ جگہ کونے تلاش کرتے ہیں لیکن بھارتی ائیرلائن میں ایک گٹکا کھانے والے نے انوکھی فرمائش کی۔
بھارتی ائیرلائن کے ایک مسافر نے فضائی میزبان سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے گٹکا تھوکنے کیلئے کھڑکی کھولنے کی فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انڈیگو ائیرلائنز کے ایک مسافر نے دوران پرواز خاتون فضائی میزبان کو مخاطب کیا اور جہاز کی کھڑکی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے کھولنے کی درخواست کی ۔
ویڈیو میں مسافر کو خاتون کو بلاتے اور پھر گٹکا تھوکنے کیلئے جہاز کی کھڑکی کھولنے کی فرمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مسافر کی فرمائش پر خاتون نے پہلے مسافر کو دیکھا پھر ہنستے ہوئے نظر انداز کردیا جس کے بعد فرمائش کرنے والا مسافر بھی ہنس پڑا۔