24 جنوری ، 2023
قومی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح کے بعد سے پاکستان ٹیم میں شادی کا سیزن جاری ہے۔
حارث رؤف کے بعد شان مسعود اور پھر گزشتہ روز شاداب خان بھی نکاح کرچکے ہیں جب کہ اسی لائن میں اب امام بھی منتظر نظر آتے ہیں۔
کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنی قلا پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کسی اور کی شادی کیلئے وارڈروب ٹرائلز کرکے تھک چکے ہیں۔
امام الحق نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑے گا، امام نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔