نواز الدین کی والدہ نے جائیداد کے تنازع پر بہو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی والدہ  نے جائیداد کے تنازع پر بہو عالیہ  کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

عالیہ نواز الدین صدیقی کی دوسری اہلیہ ہیں، ان کی اداکار سے تقریباً ایک دہائی قبل شادی ہوئی تھی، دونوں ایک بیٹا اوربیٹی کے والدین ہیں۔

2020 میں عالیہ نے نواز الدین صدیقی پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے ان سے علیحدگی کے لیے اداکار کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

بعد ازاں 2021 میں عالیہ نے نواز الدین صدیقی سے علیحدگی کی درخواست واپس لیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ہم دونوں نے اپنے مسائل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تاہم 2 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ نواز الدین صدیقی، ان کی والدہ مہرونسا اور اہلیہ عالیہ کےد رمیان جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین صدیقی کی والدہ نے بہو کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عالیہ کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن بلایا گیا جہاں ان کی ساس سے بحث بھی ہوئی۔

مزید خبریں :