Time 25 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اتھیا شیٹی کے عروسی لباس کی تیاری میں 10 ہزار گھنٹے لگے: بھارتی میڈیا

حال ہی میں اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں/ فوٹو بھارتی میڈیا
حال ہی میں اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو  416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔

حال ہی میں اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

شادی کے روز  اتھیا نے بھارتی ڈیزائنر انامیکا کھنا کا تیار کردہ پنک کلر کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا کا عروسی لباس مکمل طور پر ہاتھ کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، عروسی لباس سلک کے کپڑے پر زردوزی اور جالی کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کاریگروں نے اتھیا شیٹی کے عروسی لباس کو 10 ہزار گھنٹے یعنی 416 دن میں تیار کیا۔

 اتھیا شیٹی نے عروسی لباس کے ساتھ خوبصورت ہار ، ایئرنگ اور مانگ ٹیکے کے علاوہ کسی اور جیولری کا انتخاب نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :