Time 25 جنوری ، 2023
پاکستان

خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو، وجاہت حسین اور بیٹے پر مقدمہ درج

وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل
وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل

لاہور: خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چند روز قبل وجاہت حسین کی اپنے بیٹے موسیٰ الٰہی کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایک خاتون رکن اسمبلی کو غائب کرنے کی بات کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ایک شہری کی جانب سے وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہیٰ کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئیں۔

خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو، وجاہت حسین اور بیٹے پر مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے آڈیو کے بعد موسیٰ الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتا رہا، دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔

مزید خبریں :