Time 25 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

مسلمان مجھے پہناوے اور ہندو مجھے مسلمان ہونیکی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دیتے: عرفی

کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا: اداکارہ/فوٹوفائل
کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا: اداکارہ/فوٹوفائل 

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے لیے ممبئی میں کرائے کے گھر کا حصول مشکل ہوگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ  ممبئی میں  میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے  میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔

عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی  دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا۔

 واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

مزید خبریں :