پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے آئی جیز کی طلبی پر ن لیگ کا سخت رد عمل

فواد چوہدری نے جرم کیا ہے ، الیکشن کمیشن کو دھمکانا کوئی عام بات نہیں، نہال ہاشمی اس قسم کی گفتگو پر چھ ماہ قید میں رہے: عطا تارڑ— فوٹو: اسکرین گریب
فواد چوہدری نے جرم کیا ہے ، الیکشن کمیشن کو دھمکانا کوئی عام بات نہیں، نہال ہاشمی اس قسم کی گفتگو پر چھ ماہ قید میں رہے: عطا تارڑ— فوٹو: اسکرین گریب

فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے آئی جیز کی طلبی پر ن لیگ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نے جرم کیا ہے ، الیکشن کمیشن کو دھمکانا کوئی عام بات نہیں، نہال ہاشمی اس قسم کی گفتگو پر چھ ماہ قید میں رہے،  لاہور ہائی کورٹ کے جج سے التجا ہے کہ انصاف کا نظام دہرا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  کونسی قیامت آگئی ہے کہ دو آئی جیز کو طلب کر لیا گیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ مقدمہ درج ہوتےہی خارج ہوجائے، کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، فواد چوہدری کو غیر مشروط معافی مانگنا ہوگی۔

ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ  فواد چوہدری پر کوئی سیاسی کیس نہیں بنا، معاملہ قانونی ہے، پہلے شہباز گِل کا سیل ٹھیک ہوا، اب فواد کی باری ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے آئی جیز کو طلب کرلیا تھا۔

مزید خبریں :