پاکستان
Time 26 جنوری ، 2023

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن گھر بیٹھا رہا اسے فارغ کر دیں گے، علی زیدی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  سندھ کے صدر علی زیدی نے اپنے پارٹی کارکنوں کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا اسے فارغ کر دیں گے۔

 علی زیدی نے حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر کوئی زمان پارک کی طرف گیا تو کراچی میں بلاول ہاؤس ہم سے دور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں جو کارکن اور عہدے دار گھر بیٹھا رہا تو وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوگا،  لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے کے کارکنوں کو تاکید کر دی گئی ہے کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔

علی زیدی نے سوال کیا کہ کیا فواد چوہدری کلبھوشن سنگھ ہے جو اس کے منہ پر کپڑا ڈال کر اسے عدالت لے گئے؟

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایت دے دی ہے۔

گزشتہ شب سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی افواہ پھیلی لیکن صبح فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا۔ 


مزید خبریں :