کیفی خلیل کی ’کہانی سنو‘ کی دھوم، گانا یوٹیوب پر 6 کروڑ سے زائد باردیکھا جاچکا

کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے/فوٹوفائل
کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے/فوٹوفائل

کوک اسٹوڈیو سے مقبول اور لیاری سے تعلق رکھنے والے بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔

 انٹرنیٹ پر کیفی خلیل کی ’کہانی سنو‘ کی دھوم ہر جگہ سنائی دیتی ہے جس کے باعث گانے کو اب تک یو ٹیوب پر 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانا ’کہانی سنو ‘ یو ٹیوب پر مقبول 100 گلوبل گانوں کی فہرست میں 29 ویں نمبر پرآگیا ہے۔

مزید خبریں :