13 دسمبر ، 2012
مری…ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، سیاحوں کی بڑی تعداد برفیلے موسم سے لطف اٹھانے مری پہنچ رہی ہے ۔ملکہ کوہسار مری میں سیزن کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،کہیں ہلکی برف باری جاری ہے تو کہیں تیز ۔ برف کا نظارہ دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ مری میں برف باری کے بعدیخ بستہ ہواووں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے ،جب کہ اس کے ساتھ ہی یخ بستہ ہواووں کے ساتھ دھند کی بھی شدت بڑھنے لگی ہے ۔