Time 26 جنوری ، 2023
پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے معاملے پر ان کی سہیلیوں کی بات پر اعتبار کیا: مفتی سعید

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف کرنے والے مفتی سعید کا کہنا ہے کہ بشریٰ کی عدت کے معاملے پر ان کی سہیلیوں نے غلط بیانی کی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید نے بتایا کہ ’اس موضوع پر بات کرنا مناسب نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم خاموش رہے لیکن پہلے نکاح کے بعد کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ نکاح حقائق کی بنیاد پر نہیں ہوا، جب کئی لوگوں نے یہی بات کہی  تو  ہم نے مفتی حضرات سے مشورہ کیا جس پر  انہوں نے بھی یہی کہا کہ اس صورتحال میں پہلا نکاح فاسد قرار پائے گا، شریعت کے مطابق ہم نے یہی پڑھا تھا کہ کچھ مدت اور گزرے گی جس کے بعددوبارہ نکاح پڑھایا جائے گا اس کے بعد ہم نے خاموشی سے دوبارہ نکاح پڑھادیا‘۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح فاسد قرار دیے جانے کی بنیاد سے متعلق سوال پر مفتی سعید کا کہنا تھا کہ’ جب ہم عمران خان کا پہلا نکاح پڑھانے لاہور پہنچے تو ہم نے وہاں موجود خواتین سے دریافت کیا کہ بشریٰ بی بی کو چونکہ طلاق ہوگئی ہے لہٰذا ان کی باقی چیزیں پوری ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ ملک میں ہزاروں نکاح روزانہ ہوتے ہیں لیکن یہ سوال نہیں کیا جاتا کیوں کہ خواتین کے معاملات میں اس طرح کے سوالات نہیں پوچھے جاتے لیکن بشریٰ بی بی کے معاملے میں احتیاطاً پوچھا گیا تھا تو ان کے ہمراہ جو ان کی سہیلیاں موجود تھیں انہوں نے کہا ہر طرح سے ٹھیک ہے آپ نکاح پڑھادیں جس کے بعد نکاح پڑھادیا، ہم نے سوچا تھا کہ ان کی سہیلیاں اور گھر والوں کے علاوہ کیا چیز ہوسکتی ہے جس پر اعتبار کیا جاسکے‘۔

مزید خبریں :